ساہیوال: دو خواتین کی عصمت دری، تین اغوا

8

ساہیوال (این این آئی) مسلح افراد کی دو خواتین سے جبراً آبروریزی ، تین خواتین کو اغوا کر لیاگیا،پولیس نے مقدمات درج کرکے تین کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق چک105نو ایل سے کیری ڈبہ میں سوار 5مسلح افراد نے ایک محنت کش ناصر محمود کی بہن زینب کو اغوا کر کے جبراً آبروریزی کی اور ملزم آفتاب، شان اور تین نا معلوم ملزم فرار ہو گئے۔چک86چھ آر سے بیوپاری احمد انور کے گھر سے ارشاد، اللہ دتہ، عرفان، خاتون ماریہ اور تین نا معلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر دوسگی بہنوں رشیداں بی بی اور فاطمہ بی بی کو گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔ خواتین کے شور پر شہریوں نے تعاقب کیا تو ملزم فاطمہ کو گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے ۔چک18اے ڈبلیو ایم میں محمد انور کی نوجوان بیوی بشیرہ کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر ایک نقاب پوش اور محمد عمر نے زبردستی آبروریزی کی اور فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم، فرید ٹاؤن اور ہڑپہ نے تین مقدمات 376ت پ، 365بی، 148، 149اور375اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں