پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹر ک کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

28

ساہیوال (بیورورپورٹ)ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2024 کا اعلان ٩جولائی کو کریں گے۔ اس اعلان کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میٹرک پہلا سالانہ امتحان2024کے نتائج کا اعلان 9جولائی بروز منگل بوقت صبح10بجے کرے گا۔طلباء و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pk سے چیک کر سکتے ہیں۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ امیدواران اپنا رول نمبر800292پر ایس ایم ایس کر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتری کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے روکے گئے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گئے جب تک وہ اپنے کوائف، واجبات پورے ادا نہیں کرتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں