ساہیوال(ایس این این) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں آج ہونے والے آتشزدگی کے واقعے کے دوران ایک وارڈ بوائے نے جانثاری اور بہادری کی عظیم مثال قائم کردی.ارشد نامی وارڈ بوائے نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے چلڈرن وارڈ کی نرسری سے 26 بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کر کے ان کی جان بچائی. عینی شاہدین کے مطابق ارشد نامی وارڈ بوائے تن تنہا وارڈ میں جا کر بچوں کو اٹھا کر لاتا رہااور ماؤں کے حوالے کرتا رہا.
اس دوران وارڈ میںموجود مشینیں جل رہی تھیں لیکن اس کے باوجود ارشد نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ننھی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا. شہر کے سماجی حلقوں نے اس شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ارشد کو حکومتی سطح پر انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے.