سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے پر غور

247

لاہور(ایس این این)پنجاب حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعطیلات کا دورانیہ مزید بڑھانے پر غور شروع کردیا، شیڈول کے تحت چھٹیاں یکم جنوری تک تھیں تاہم گزشتہ ہفتے حکومت نے موسم کی شدت کے پیش نظر تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دی تھیں۔ سردی میں اضافے کی وجہ سے ایک بار پھرمحکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں میں ایک ہفتے تک اضافے پر غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات سے آئندہ 15 سے 20 دن کی رپورٹ مانگ لی گئی ہے،سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے ایک سے دو روز میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں