ساہیوال(ایس این این) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں آشوب چشم کی وباء سے بچاؤ کے لیے کی جانے والی چار روزہ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کل کھلیں گے. محکمہ تعلیم کے مطابق سوشل میڈیا پر تعطیلات میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. آشوب چشم سے بچنے کے لیے مرض کا شکار طلباء و طالبات کو سکول میں داخل نہیںہونے دیا جائے گا. اس ضمن میں اساتذہ کی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو سرکاری سکولز میں متاثرہ بچوں کو سکولز میں داخلے سے روکیں گے. محکمہ تعلیم کے مطابق والدین سے بذریعہ اخبارات و سوشل میڈیا پہلے ہی گزارش کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کریں.