ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس نے 3روز قبل عبد القیوم ہسپتال ساہیوال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ فیصل آباد سے بازیاب کروا لیا۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے بازیاب کروایا جانے والا بچہ سول سو سائٹی،میڈیا نمائندگان،علماء کرام اور شہریوں کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کر دیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمشنرشعیب اقبال سید ،آرپی اومحبوب رشید کی ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش۔اغوا میں ملوث خاتون سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او نے بچے کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی بازیابی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی،جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیم ورک سے مغوی بچے کی بازیابی یقینی بنائی گئی بچے کے والدین، دادا اور دیگر رشتہ داروں کی ریکارڈ مدت میں ان کا لخت جگر بازیاب کروانے پر ساہیوال پولیس کو دعائیں اور پولیس کے حق میں نعرے بازی۔اس ضمن میں آرپی اوآفس میں تفتیش ٹیم کو مدعوکیاگیا۔ایس ایچ اوسٹی ذیشان اکرم،ایس ایچ اوغلہ منڈی اے ڈی شاہین اورایس ایچ اومہرعمردرازاورٹیم کو گلے لگاکرکمشنرشعیب اقبال سید،آرپی اومحبوب رشید اورڈی پی اوفیصل شہزادنے شاباش دی اوران کی شبانہ روزکاروائی کو سراہا۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سعید نے کہا کہ ہم سب بھی اس بچے کے لیے اتنے ہی فکر بند تھے جتنے اس کے وارثان۔ ہم تین دن سے بہت تکلیف میں تھے اللہ تبارک و تعالی نے ہم سب کو سرخرو کیا ہے۔ آر پی او صاحب۔ڈی پی او صاحب اور تمام ٹیم کے علاوہ جو جو اس مشن میں شریک تھے۔ان سب کومیں شاباش اورمبارک باددیتاہوں۔