ساہیوال، ڈاکٹر اللہ یار ثاقب کی صدارت میں حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس

134

ساہیوال(ایس این این) حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کا تنقیدی اجلاس ساہیوال آرٹس کونسل کے مجید امجد ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اللہ یار ثاقب صاحب نے کہ جب کہ مہمان خصوصی صفی ہمدانی اور مہمان اعزاز محترمہ نجمہ تبسم صاحبہ تھیں۔

مزید ادبی خبریں پڑھنے کے لیے کلک کریں۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت عبدالقدیر نے حاصل کی۔ سیکرٹری حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال نے نعت کے اشعار پیش کیے اور صاحب صدر نے کارروائی کو آگے بڑھایا۔

دنیا بھر کے حالات حاضرہ پر تجزیے اور خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
سب سے پہلے حافظ بلال سرور نے اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کی جس پہ حاضرین نے بھر پور گفتگو کی۔ غزل کا نہایت شاندار تنقیدی جائزہ لیا گیا۔

اقراء عرفات نے اپنا افسانہ تنقید کے لیے پیش کیا جس پر سیر حاصل بحث ہوئی اور اسے ایک مؤثر افسانہ قرار دیا گیا۔ اس کے بعد جوائنٹ سیکرٹری حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال اقبال آشنا صاحب کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں