ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

30

اسلام آباد (ایس این این) ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کی شدید جھٹکے، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت پنجاب، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقے زلزلے سے لرز گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے ہفتہ کی شب کو زلزلے سے بری طرح لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شب کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان کے مختلف علاقے، آزاد کشمیر، میانوالی، مردان، ہری پور، سوات، شیخوپورہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، بنیر، چترال، کامونکی، وزیر آباد،ساہیوال، چیچہ وطنی، گجرات، ننکانہ صاحب، منگلا، جھنگ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں، بھکر، بھلوال، راولپنڈی، لکی مروت، صوابی، ٹانک، اٹک، ایبٹ آباد، شانگلہ، میرپور، ملتان، گوجرہ، سرگودھا، ڈسکہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
زلزلے کی شدت زیادہ محسوس ہونے کی وجہ سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 8، گہرائی زیر زمین 168 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت تک بھی محسوس کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں