ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

31

باربا ڈوس(ایس این این) اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے یہ اعلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل جیتنے کے بعد کیا، پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ انکا بھارت کی طرف سے آخری ٹی ٹوئنٹی ہے۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کےلیے میرا آخری ٹی ٹوئنٹی تھا۔ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے، اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کےلیے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 4188 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔انہوں نے 2012، 2014، 2016، 2021، 2022 اور 2024 ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ علاوہ ازیں وہ 2014 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ پلیئر آف دا ٹورنامنٹ بھی رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں