ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

80

لاہور(ایس این این) بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کو انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں