ہماچل پردیش(ایس این این)ہماچل پردیش میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے میں بڑا اپ سیٹ. ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم نومولود کرکٹ ٹیم سے ہار گئی. جنوبی افریقہ کی نیدر لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست. جنبوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کے درمیان میچ میں نیدر لینڈ نے ساوتھ افریقہ کو 246 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. اس طرح نوآموز کرکٹ ٹیم نے ہاٹ فیورٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر کرکٹ کے شائقین و حیرت میں مبتلا کر دیا. بارش کے باعث میچ کو43-43اوورفی اننگز تک محدود کر دیاگیا تھا،اسکاٹ ایڈورڈز78رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وین ڈر مروے نے29 اورآریان دت نے23رنزبنائے۔