گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی

61

لاہور(ایس این این) لوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی۔انہوں نے علیحدگی کے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔اس سے قبل صنم ماروی نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہرسے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں۔ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں