چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی شہر کے مصروف ترین بازار نیا بازار میں گارمنٹس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ، ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے جنرل سیکرٹری آصف سعید کے مطابق ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی. آگ بجھانے میں عوام نے بھی ریسکیو ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا۔ دوکان میں موجود تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی مہتاب احمد خاں بلوچ ، اے ایس پی معاذ الرحمن پولیس کی نفری کے ساتھ موقع پر مسلسل موجود رہے اور امدادی کارروائی کی نگانی کی۔آگ لگنے کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔