ساہیوال آرٹس کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا افتتاح

7

ساہیوال (اے پی پی) کمشنر شعیب اقبال سید نے جشن آزادی کی تقریبات کا افتتاح کیاآرٹس کونسل ساہیوال میں جاری سمر کیمپ کی تقریبات میں جشن آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں، آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے اور وطن عزیز کے اصول اور آزادی کی جدوجہد میں ہمارے اکابرین نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا درخشندہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر فرد اس ملک کی آزادی کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ ہم بطور قوم پاکستان کو دنیا کی برادری میں معتبر مقام دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، والدین اور شہریوں نے جس جوش و جذبہ سے آزادی کی تقریبات کی اس افتتاحی تقرب میں جس جوش و جذبہ اور ولولہ سے شرکت کی ہے وہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہم ایک متحد اور پرعزم قوم ہیں اور ہم پاکستان کی آزادی کو برقرار رکھنے اور اس کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے آرٹس کونسل میں جاری سمر کیمپ اور آزادی کی تقریبات بارے بریفنگ دی۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر سمیت آرٹس کونسل کی مینجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں