ساہیوال (این این آئی)ساہیوال میں تین روز کی طوفانی بارش کے سبب مکانوں کی چھتیں گرنے سے 2بچوں سمیت 3افراد جا ں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کر ادیا ہے۔نور شا ہ کی آبادی آباد گراں میں گھر کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق اور پانچ افرادشدید زخمی ہو گئے۔ آبادی ساہومیں گھر کی چھت گرنے سے ما ں اور چھ سالہ بیٹی جا ں بحق جبکہ چار سالہ بچی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کر اد یا ۔
بارش کے سبب فرید ٹاؤن روڈ پر ہائی سیکورٹی جیل کے قریب ایک بڑا تن آور درخت گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گیں اور فرید ٹاؤن روڈ پر 18گھنٹے تک یک طرفہ ٹریفک بند رہی درخت ہٹا کر ٹریفک بحال کی گئی بارش کے دوران جہاز گراؤنڈ، فرید ٹاؤن پی بلاک، ایم بلاک ، غلہ منڈی سکیم نمبر 2چک 89چھ آر اور دوسرے علاقوں میں 14ٹرانسفر جل گئے جس کے سبب ان علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے۔
ڈسپوزل فرید ٹاؤن اور نور شاہ کچا روڈ ڈسپوزل کی جلی ہو ئی موٹریں مرمت کے بعد چالو کر دی گیں جس کے بعد فرید ٹاؤن ،آفیسر کالونی، طارق بن زیاد کا لونی،سے بارش کے کھڑے پانی میں کمی آرہی ہے۔لیاقت چوک ساہیوال میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی بنا پر وہاں پانی کھڑا ہے اور موبائل مارکیٹ کے خریداروں اور دکان داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنمنٹ امامیہ کالج سے جہاز گراؤنڈ کے داخلی راستے پر بھی پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جبکہ بارش کے سبب پسپ پروگرام کے تحت بنائی گئی سٹرکیں کئی علاقوں میں بیٹھ گئی ہیں۔اور گڑھے بن گئے جو پسپ پرو گرام کی کار کردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئے ہیں۔