ساہیوال، رشتہ سے انکار پر لڑکی کو گولی مار دی گئی

31

ساہیوال (این این آئی-25 جون2023ء) نواحی چک 109نوایل گلی میں ایک نوجوان لڑکی راشدہ بی بی کو گولی ماردی گئی،راشدہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیاہے جہاں راشدہ کی حالت نازک ہے ۔واقعات کے مطابق ملزموں عمرفاروق ،محمد عرفان نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گلی میں راہ چلتی لڑکی کواس کے والدین کے رشتہ سے انکار پر گولیاں مار دیں اور موقع سے فرارہوگئے ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے منظوراحمد زمیندار کی مدعیت میں تین ملزموں کے خلاف مقدمہ 34-324ت پ درج کرلیاہے ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں