ساہیوال(این این آئی) پولیس فرید ٹاؤن نے میڈیکل کالج چوک نزد قبرستان فرید ٹاؤن کے کوڑے دان سے ایک نومولود بچے کی لاش برآمدکرلی ۔بتایا گیا ہے کہ نامعلوم کنواری لڑکی نے بچے کو جنم دیا اور لاش کوڑے دان میں پھنک کرفرار ہوگئی ۔ پولیس فرید ٹاؤن نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔