ساہیوال، حبیب ٹاؤن کے مکینوں کا بلدیہ کے خلاف جلوس، پولیس کا لاٹھی چارج

42

ساہیوال(آن لائن) حبیب ٹاؤن کو ٹ الہٰ دین کے سینکڑوں مکینوں نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے سینٹری انسپکٹر اور دوسرے سٹاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوس نکالا اور کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین حبیب ٹاؤن کو ٹ الہٰ دین اور دوسری آبادیوں میں عرصہ دراز سے کھڑے گندے پانی کے تالاب سے پانی کے نکاس کا مطالبہ کررہے تھے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔ دس مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔ آج کمشنرایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید نے حبیب ٹاؤن ، کوٹ خادم علی شاہ اور کوٹ الہٰ دین ڈاکخانہ روڈ کا دورہ کیا اور مکینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر ایک مکین ظفر نامی نے بتایا کہ عرصہ پانچ سال سے میونسپل کارپوریشن کی موٹریں ہفتہ میں چار روز پانی کا نکاس کررہی ہیں لیکن سیوریج سسٹم نہ ڈالا گیا ہے اور اب تک ایک کروڑ روپے سے زائد کا تیل سرکاری موٹروں پر جل چکا ہے لیکن کارپوریشن کے عملہ نے سیوریج ڈالنے کا کوئی منصوبہ نہ بنایاتاکہ کروڑوں روپے کے تیل کو بچایا جاسکے۔کمشنر کے دورہ کے بعد کارپوریشن کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر گندے پانی کے نکاس پر کام شروع کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں