ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کے 25 سال مکمل ہونے پرسیمینار

67

ساہیوال (پ ر) ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کے 25 سال مکمل ہونے پر جناح ہال میں ایک پروقار سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری تھے جبکہ مولانا مفتی محمد مختار حسن نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ سیمینار کا مرکزی موضوع “نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کی 25 سالہ خدمات” رکھا گیا تھا۔ حضرت مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری نے اپنے خطاب میں آزاد قومی ریاست کے بنیادی نظریے اور پاکستانی قوم کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کی اصلاح کے لیے تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے باقاعدہ مطالعے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی راستہ حقیقی کامیابی کا سبب بنتا ہے۔ مولانا مفتی محمد مختار حسن نے بھی اپنے خطاب میں ادارے کی گزشتہ 25 سال کی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت میں ادارے کے کردار کو اہم قرار دیا۔ سیمینار کی نظامت ہارون رشید چوہدری نے انجام دی۔ شرکائے تقریب نے ادارے کی مسلسل خدمات کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی اسی اخلاص اور محنت کے ساتھ ملک و ملت کی خدمت جاری رکھے گا۔ سیمینار کے آخر میں پاکستان کی خیر وسلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں