ساہیوال(ایس این این) نیو چوہدری بس سروس نے ایک اور چراغ گُل کر دیا. بیرون لاری اڈااوور ہیڈ برج پر نیو چوہدری کی تیز رفتار بس نے ایک سترہ سالہ طالبعلم اشتیاق علی کو کچل کر ہلاک کردیا۔ واقعات کے مطابق چک 138 نو ایل کا اشتیاق علی داخلہ فارم لینے کے لیے یونیورسٹی جارہا تھاکہ اوور ہیڈ برج پر نیو چوہدری کی بس نمبر 5076JA نے کچل دیاجس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔بس کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی ہے۔اس حادثے کے بعد طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نیو چوہدری بس کا شہر میں داخلہ بند کیا جائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی اس کمپنی کی بسوں کی تیز رفتاری کے سبب کئی طالبعلم جان کی بازی ہار چکے تھے اور سابق کمشنر نے اس کمپنی کی بسوں کے ساہیوال داخلے پر پابندی لگادی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ نے پابندی اٹھا کر انہیں شہر میں داخلہ کی اجازت دے دی تھی۔