ساہیوال، نامعلوم افراد کے ہاتھوں رکشہ ڈرائیور قتل

22

ساہیوال(این این آئی) نواحی قصبہ کمیر میں ایک رکشہ ڈرائیور افتخار احمد کو خنجروں کے وار کرکے نامعلوم ملزموں نے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
واقعات کے مطابق محنت کش محمد یوسف کا بیٹا افتخار احمد کچی آبادی کمیر میں اپنے گھر رات کو سویا ہواتھا کہ نامعلوم ملزموں نے حملہ کردیا اور انتہائی بے دردی سے خنجروں کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا اور فرارہوگئے ۔پولیس کمیر نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس لرزہ خیزقتل کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں