ساہیوال(این این آئی) فتو موڑ جی ٹی روڈ پرجاز کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو ڈاکوؤں نے گولی ماردی، غلام مصطفی کو شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ریسکیو 1122 نے داخل کرادیا ہے، جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔واقعات کے مطابق غلام مصطفی جاز کمپنی کے ٹاور پر سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی دے رہا تھا کہ رات کو کار میں سوار ڈاکو آگئے اور مزاحمت پر گولی ماردی۔ ڈاکو جاتے ہوئے موبائل فون بھی لے گئے ۔پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ 394/397 ت پ درج کر لیا ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔