ساہیوال، زہریلا ملک شیک پینے سے 2 بچے جاں بحق

103

ساہیوال(ایس این این) غوثیہ کالونی ڈسپنسری روڈ میں زہریلا ملک شیک پینے سے 5 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ 2 بچے ہسپتال میں چل بسے۔ ذرائع کے مطابق ڈسپنسری روڈ غوثیہ کالونی کے رہائشی آصف کے بچوں نے ملک شیک پیا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بچوں کو ہسپتا ل پہنچایا جہاں 7 ماہ کا انس اور 3 سالہ حرم چل بسے تاہم طبی عملے نے باقی 3 بچوں کے معدے واش کر کے انھیں گھر بھیج دیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کا سیکنڑوں افراد کی آہ و بکا میں پی بخاری قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ ابھی تک ملک شیک میں زہریلی چیز کی نشاندہی نہیں ہو سکی تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں