ساہیوال (این این آئی) بارہ سالہ طالب علم سے اجتماعی زیادتی ،تین کمسن ،مدرسہ کے طالب علموں کو اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش،پولی سنے مقدمات درج کرکے دو کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق چک73پانچ ایل میں ایک محنت کش اللہ دتہ کے 12سالہ طالب علم بیٹے طیب کو ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے طیب عباس اورعامر دو ساتھیوں کے ہمراہ لے گئے۔زبردستی باری باری اجتماعی بد فعلی کرتے رہے۔ اور وڈیو فلم موبائل پر بنا ڈالی۔ وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا۔پولیس یوسف والا نے اللہ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ 375اے، 376iiiاور292سی ت پ درج کر کے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔چک22چودہ ایل میں روبینہ کے 9سالہ بیٹے مدرسہ طالب علم حمز ہ کو گلی سے کھیلتے ہوئے شہروز لے گیا اور زبردستی بد فعلی کی کوشش کی اور بچے کے شور پر دیہاتیوں کے آ جانے پر ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس شاہ کوٹ نے روبینہ کے مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ376iiiت پ درج کر لیا ہے۔حیات آباد میں محمد اسحاق دوکاندار کے 12سالہ مدرسہ طالب علم بیٹے محمد عمر سے شاہد نے اپنے دوست کے ہمراہ اغوا کر کے جبراً زیادتی کی کوشش کی لیکن بچے کے شور پر ملزم فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے مقدمہ367ای511ت پ درج کر لیا ہے ۔محلہ نور پارک میں ایک ورکشاپ ملازم محمد عبداللہ کے کمسن بھائی طالب علم کو نا معلوم ملزموں نے اغوا کر کے زبردستی بد فعلی کی کوشش کی ۔ بچے کے شور پر شہری آ گئے تو ملزم فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے محمد عبداللہ کی مدعیت میں 377بی ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔