ساہیوال (این این آئی) غلہ منڈی بازار میں سوئی گیس ملازم حاجی محمد اصغر کے بیٹے عبدالرحمن دوکاندار کو چار مسلح افراد نے اغوا کر کے چاقوؤں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔زخمی عبدالرحمن کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔ حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی گیس ملازم حاجی اصغر کے بیٹے عبدالرحمن دوکانداراور بابر مزمل کے درمیان رنجش چلی آ رہی تھی کہ گزشتہ روز بابر مزمل، افنان پہلوان، زوہیب کاکا اور نا معلوم نوجوان نے عبدالرحمن کو اس کے باپ کے ہمراہ دوکان سے گھر جاتے ہوئے روکا اور ملزموں نے موٹر سائیکل چھین لی اور عبدالرحمن کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ عبدالرحمن ملزموں کے چنگل سے نکل کر بھاگ کھڑا ہوا تو ملزموں نے دوبارہ پکڑ لیا اور چاقوؤں کے وار کر شدیدزخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے حاجی اصغر کی مدعیت میں مقدمہ324اور34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔