ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میڈیکل کالج کے آفس سپرنٹنڈنٹ حافظ نصر اللہ کے گھر ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو گھر والوں کو پرغمال بنا کر 20تولے سونا، نقدی ڈیڑھ لاکھ اور ایک عدد 40انچ ایل سی ڈی، ایک عدد ریموٹ کاراور ایک عدد پرفیوم لے گئے، تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے آفس سپرنٹنڈنٹ حافظ نصر اللہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ٹیوٹا کرولا گاڑی سفید رنگ اسلام آباد نمبری پر ڈرائیور سمیت تین کس نامعلوم ملزمان مسلح پسٹل 30بورجو کہ گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خواتین کا زیور اتروالیاجس میں سونا تقریباً20تولے، ڈیڑھ لاکھ نقدی، ایک عدد ایل سی ڈی، ایک عدد ریموٹ گاڑی لے گئے۔ ملزمان کے جانے کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع واردات دیکھ کر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔