ساہیوال (آن لائن) نواحی چک133نو ایل میں پولیس اور سول کورٹ کے بیلف نے ڈگری ہولڈر کو قبضہ دلوایا تو25مسلح افراد نے بیلف پر حملہ کر دیا۔ تشدد کر کے وردی پھاڑ دی۔ بیلف مطیع الرحمن سے نقدی18سو روپے چھین لی اور سرکاری موٹر سائیکل توڑ دی۔25افراد کے خلاف مقدمہ درج۔چار گرفتار تفصیلات کے مطابق چوہدری شہزاد اختر سول جج ساہیوال نے مقدمہ عنوان انور خاں وغیرہ بنا م ریاض ولد خان، متوفی وارثان باز گشت وغیرہ مادھر کارروائی دخل بیلف پہنچا تو بیلف نے پولیس پارٹی کی موجودگی میں قبضہ دلوادیا۔
جس پر ارشد مادھر، وارث، بشیر، ضمیر، جاوید، مراد، اللہ یار، نوراں، فتح بی بی، اللہ رکھی اور دیگر15مسلح افراد ڈنڈوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔بیلف پر تشدد کیا وردی پھاڑدی نقدی چھین لی اور سرکاری موٹر سائیکل کی تو ڑ پھوڑ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس غلہ منڈی نے مطیع الرحمن بیلف کی مدعیت میں مقدمہ 149, 148, 427, 186, 353ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور چار ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔