ساہیوال (این این آئی) نواحی چک 52جی ڈی کھوداں میں ایک درندہ صفت نوجوان نے پانچ سالہ بچی سے جبراًً زیادتی کی ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق حسن علی شیخ گھر سے باہر محنت مزدوری کیلئے بیوی اور بھابی کے ہمراہ گئے ہوئے تھے کہ اس دوران نوجوان ابرارشیخ زبردستی گھر میں گھس گیا اور بچی (آ) پانچ سالہ سے جبراًً زیادتی کی جس پر بچی کے شور وغل پر دیہاتی آگئے اورملزم کو قابو کرلیا۔پولیس نورشاہ نے محسن علی کی مدعیت میں مقدمہ 376ت پ درج کرکے ملزم کوحراست میں لے لیا۔