سا ہیوال (این این آئی)ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں سیکٹریریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کی جگہ سروسز ہسپتال لاہور کے پر وفیسر ڈاکٹر محمد اختر کو ساہیوال میڈیکل کالج کا نیا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے ڈاکٹر محمد اختر سروسز ہسپتال لاہور میں پروفیسر آ ف آرتھوپیڈک سرجری کام کر رہے تھے اس سلسلہ میں سیکرٹری حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پرنسپل پرو فیسر ڈاکٹر محمد اختر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو بھی ہو نگے ۔