ساہیوال، بین الصوبائی کار چور گروہ گرفتار

17

ساہیوال(این این آئی) پولیس سول لائن نے کار چوری کی وارداتیں کرنے والے بین الصوبائی گروہ گرفتارکرلیا اور کار چوروں کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی چار کاریں برآمد کر لیں ۔گروہ کے دوارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیاکار چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ کارچوری کے بعد کار شوروم مالکان کے ذریعے سے فروخت کرتے تھے ۔ ملزموں نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ تاہم دو ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔ کمشنرآفس کے گیت اور ضلع کچہری گیٹ سے ایک وکیل اور ایک زمیندار کی دوکاریں برآمد کرکے ڈی پی او فیصل شہزاد نے چابیاں مالکان کے حوالے کیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں