ساہیوال: 86 سکس آر سے باپ اور بیٹے کو اغوا کر لیا گیا

11

ساہیوال (این این آئی) نواحی چک 86چھ آر سے ریٹائرڈ ہیڈ کلرک محمد سلیم کے داماد عبدالرحمن اور نواسے طالب علم محمد زیان کو نا معلوم اغواکاروںنے تاوان کے لیے اغوا کر لیا، مقدمہ درج کرلیا گیا،باپ بیٹا بازیاب نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق محمد سلیم کا داماد عبدالرحمن اور نواسہ محمد زیان موٹر سائیکل پر ستارہ کالونی ذاتی کام کے لیے موٹر سائیکل پر گئے تو رات گئے جب واپس نہ آئے تو محمد سلیم کی بیوی کے زیر استعمال موبائل پر دونوں باپ بیٹے کو اغوا کر کے رسیوں سے باندھے ہوئے کی تصویریں واٹس ایپ پر آگئیں۔جس میں ملزموں نے مطالبہ کیا کہ باپ بیٹے کی بازیابی کے لیے 5ہزار امریکی ڈالر تاوان ادا کیا جائے ورنہ دونوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس فرید ٹائون نے سسرمحمد سلیم کی مدعیت میں مقدمہ 365اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی باپ بیٹا بازیاب ہو سکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں