ساہیوال( ایس این این)وزیراعلی مانیٹرنگ ٹیم نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تین ارب روپے میگا کرپشن کیس میں ملو ث لانڈری کے شعبہ میں آٹھ آفیسروں کے خلاف 6 پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ آٹھ آفیسروں سابق پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر عمران حسن پروفیسر، ڈاکٹر اختر محبوب سابق میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ،ڈاکٹر نثار احمد سعیدی پروفیسر سابق میڈیکل سپر نٹنڈنٹ، ڈاکٹر محمد علیم، ڈائریکٹر فائنانس، محکمہ بلڈنگ کے دو آفیسر ذوالفقار علی تبسم ایکسین اور طارق ندیم شیخ ایس ڈی او کو چارج شیٹ دے کر انہیں مبینہ کرپشن میں ملو ث پایاگیا ہے اور اب پیڈ اایکٹ کے تحت ان کی بر طرفیاں ہوں گی۔ان آفیسروں نے سی ایس ایس ڈی پلانٹ لانڈری میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے آٹھ سال کے بعد بھی لانڈری چالو نہ ہو سکی۔
برطانیہ کی بجائے چائنہ کی مشینری لا کر پلا نٹ میں رکھی گئی لیکن پھر بھی لانڈری فنکشنل نہ ہو سکی۔ مشینری کی ڈلیوری کے بارے میں میڈیکل سپر نٹنڈنٹ فوکل پرسن نے خاموشی اختیار کیوں کی مشینری منگوائی گئی ان کا معاہدہ اور ٹینڈر ڈالروں میں برطانیہ یو کے سے منگوانے کا معاہدہ کیاگیا اور مشینری چین سے منگواکر دو نمبری کی گئی سٹاک رجسٹراور تما م ریکارڈ غائب کر د یا گیا۔وزیراعلی کی مانیٹرنگ ٹیم نے محتلف ذریع سے ریکارڈ قبضہ میں لیا اور وزیراعلی ما نیٹرنگ ٹیم کے چیئرمین کی ہدایت پر ان آ ٹھ آفیسروں کے خلاف کاروائی کے لیے تمام ریکارڈ سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر انکوائری آفیسر کے حوالے کر دیا ہے جو سات یوم کے اندر انکوائری مکمل کر کے ایکشن کریں گے۔







