اوکاڑہ، مارکنگ سنٹر سے ساہیوال اور سرگودھا بورڈ‌ کے پرچے چوری

83

اوکاڑہ / ساہیوال(ایس این این) گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں قائم مارکنگ سنٹر سے ساہیوال اور سرگودھا بورڈ کے انگریزی اور فزکس کے پرچوں کے بنڈلز چوری ہوگئے ،جس کے بعد پرائیویٹ اسکول وکالجز کے طلبہ کی جانب سے پیپرز کی مارکنگ کرنے کا انکشاف ہوا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال بورڈ اور سرگودھا بورڈ کے پرچوں کے بنڈلز چوری ہوگئے،پرچوں کےبنڈلزگورنمنٹ گرلزگریجویٹ کالج میں مارکنگ سینٹرسے چوری ہوئے۔ساہیوال بورڈ کے انگریزی کے پرچے کا ایک بنڈل اور سرگودھا بورڈ کے فزکس کے پرچے کا ایک بنڈل چوری ہوا۔جس کے بعد پرائیویٹ اسکول وکالجز کے طلبہ کی جانب سے پیپرز کی مارکنگ کرنے کا انکشاف ہوا جبکہ مارکنگ سینٹر سے پیپرز گھروں میں لے جا کر بھی چیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔
مارکنگ سینٹرمیں پرائیویٹ افراد کے پیپر چیک کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، فوٹیج میں پرائیویٹ اسکول وکالجز کےطلبہ کوپیپرچیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اعلیٰ افسران کی واقعے میں ملوث ذمہ داران کو بچانےکی سر توڑ کوششیں جاری ہے ، واقعے پر سینٹر سپروائز فروا نقوی، لیکچرار نوید عالم کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی تاہم بنڈلز چوری کا مقدمہ کنٹرولر ڈاکٹر نوید عظمت کی مدعیت تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں