ساہیوال(ایس این این) عارفوالہ ساہیوال روڈ پر چک 100نو ایل کے قریب تیز رفتاربے قابو کار خراب کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعات کے مطابق جڑانوالہ سے ایک کار نمبر 6738 ایل ای ایف میں سوار عارفوالہ سے واپس جڑانوالہ جارہے تھے کہ بلے والا موڑ پر کار تیز رفتاری کے سبب کھڑے ٹرالر سے جاٹکرائی ۔
جس کے نتیجے میں ایک 35سالہ نوجوان ایک 40 سالہ نو جوان ایک 42سالہ نوجوان اور22 سالہ نوجوان چار کار سوارموقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 22سالہ زخمی نوجوان نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ مرنے والے ایک نوجوان کی شناخت 22سالہ احسن ولد منیر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122اور ایدھی ایمبولنس کی گاڑیوں نے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔