ساہیوال(ایس این این) ساہیوال شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا. بارش سے شہر کی گلیاں پانی سے بھر گئیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے. شہریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مشکلات پیش آئیں.دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جس سے عوام کومعمولات زندگی میں دشواری پیش آئی. ساہیوال شہر کی گلیاں اور سڑکیں دریا ؤں کا منظر پیش کر رہی ہیں. چرچ روڈ، سبزی منڈی اور بیرون لاری اڈہ میں بلدیہ اہلکاروں کی نکاسی آب کی کوششوں کے باجود کیچڑ کی بھر مار ہو گئی ہے.جہاز گراؤنڈ ، کوٹ خادم علی شاہ، غلہ منڈی، مسلم بن عقیل کالونی، بھٹو نگر اور دیگر مقامات پر گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے جس میں اکثر بچے کھیلتے نظرآرہے ہیں.کھڑے پانی کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت ممحدود ہو کر رہ گئی ہے. کئی علاقوں میں بارش رکنے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی ممکن نہیںہو سکی.