ساہیوال(بیورورپورٹ)بجلی بلز میں اضافہ و ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف عوام کا احتجاج جاری- بجلی بلوں میں خوفناک اضافے اور ظالمانہ ٹیکسز لگانے کیخلاف کے عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ضلع ساہیوال کے عوام نے بڑا عوامی احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عوام اپنے اجتماعی حق کیلئے غیر سیاسی ہو کر نکلے اور بجلی کے کئی گنا بلوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے چوک کو بلاک کر دیا۔ اہل ساہیوال نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور مطالبہ کیا کہ بجلی قیمتیں کم اور بلوں پر لگائے جانے والے اضافی ٹیکسز واپس لئے جائیں۔ احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی بلوں میں 13قسم کے ٹیکس ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ فرید ٹاؤن اور نوے موڑ میں مظاہرین نے بجلی کے بلز نذر آتش کر دیے.انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مشاورت کے بعد کمیٹیاں بنا کر احتجاجی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔