ساہیوال، پی ٹی آئی رہنما شکیل نیازی کے پٹرول پمپ پر چھاپہ

36

ساہیوال (آن لائن۔ 24 جون2023ء) پولیس نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی عہدیدار شکیل خاں نیازی کے پٹرول پمپ پر گزشتہ رات بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملازمین کو ہراساں کرکے چلے گئے ۔مینجر سمیت تمام ملازمین کو گرفتار کرنے کی دھمکیاںدیں، پولیس نے شکیل خاں نیازی اوراُن کے بیٹے کے متعلق پوچھ گچھ کی تو ملازمین نے بتایا کہ انہوں نے تقریباًً دوماہ سے انہیں نہیں دیکھا جس پر پولیس دھمکیاں اورگالیاں دیتے ہوئے چلے گئی۔پٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے پولیس کی ملازمین کے خلاف کاروائیوں کو غریب اورمحنت کش ملازمین کو بے روزگارکرنے کی سازش قراردیا اورمطالبہ کیا کہ ملک میں خوف وہراس کی فضا پیداکرکے کاروباری طبقہ کو کاروبار سے نہ روکا جائے،انتقامی کاروائیاں بندکی جائیں ۔اوران واقعات کا وزیراعظم اورحکومت میں شامل تمام جماعتوں کو نوٹس لینا چاہیے اورعید الاضحی کے موقع پر پرامن اورپر سکون ماحول دیا جائے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں