چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نوجوان نے انڈیا سے پاکستان کی شکست پر دل برداشتہ ہو کر سر منڈوا دیا.اتوار کے دن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوا جس کا نتیجہ پاکستان کی شکست میں نکلا. چیچہ وطنی کے نوجوان نے پاکستان کی بد ترین شکست پر دلبرداشتہ ہو کر ‘ٹنڈ’ کروا دی. نوجوان فیصل مرزا نے سوشل میڈیا پر میچ سے قبل انڈیا کو چلینج کیا تھا کہ وہ پاکستان سے جیت کر دکھائے تو مرزا فیصل نے وعدے کے مطابق ٹنڈ کروا کر اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی. ذرائع کے مطابق فیصل مرزا پاکستانی ٹیم کے دیوانے ہیں اور کرکٹ میچز پر تبصرے بھی کرتے ہیں. شائقین نے بابر اعظم کی ناکام بیٹنگ اور پاکستان کی خراب کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے.







