اوکاڑہ، قتل کے 4 ملزم ایک سال بعدگرفتار

39

اوکاڑہ (اے پی پی) اوکاڑہ پولیس کی بڑی کامیابی 2022 میں تھانہ ستگھرہ کے علاقے میں ہونے والے قتل کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اغواء ہونے والے غلام حسین نامی شخص کی مسخ شدہ نعش ایل بی ڈی سی نہر (تھانہ یوسف ساہیوال )سے ملی جس کا کوئی بظاہر سراغ نہیں مل رہا تھا اوکاڑہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی مدد سے 4 قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او اوکاڑہ منصورامان نےچارج سنبھالتے ہوئےاس سنگین مقدمہ کو چیلنج کے طور سامنے رکھااور اے ایس پی رینالہ سرکل منزہ کرامت کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں