ساہیوال بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

دارارقم اوکاڑہ کی پہلی ہوزیشن، ڈی پی ایس اوکاڑہ نے بھی میدان مار لیا

80

ساہیوال(ایس این این ساہیوال بورڈ نے میٹرک امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن ڈاکٹر آصف طفیل نے ناموں کا اعلان کیا۔ بورڈ میں مجموعی طور پر دارارقم بوائز سکول اوکاڑہ کے طالب علم فیضان فرید نے 12 سو میں سے 1189 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی پی ایس اوکاڑہ کی ام رومان نے 1187 اور ڈی پی ایس گوگیرہ کے محمد فیضان نے 1185 نمبر حاصل کر کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک امتحان میں 71789 طلبہ نے حصہ لیا، 48680 طلبہ کامیاب ہوئے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 67.81فی صد رہا۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔ تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ فیاض سلیمی بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 142/9 ایل کی فضا فاطمہ نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 150/9 ایل کی مریم بی بی نے دوسری، گورنمنٹ ایم سی جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول نمبر 1 کی زینب طفیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ کے طلبہ میں پرائیویٹ امیدواران ابو سفیان، علی حمزہ اور انعام اللہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کی طالبات میں ڈی پی ایس اوکاڑہ کی طالبہ ام رومان نے پہلی، ایمان فاطمہ نے دوسری اور دار ارقم سکول فار گرلز کینال روڈ 2/4Lکی طالبہ ارفع صدف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سائنس گروپ کے طلبہ میں دار ارقم بوائز ہائی سکول کینال روڈ 2/4L اوکاڑا کے فیضان فرید نے پہلی ڈی پی ایس گوگیرہ کے طالب علم محمد فیضان چوہدری نے دوسری جبکہ پریمئر پبلک ہائی سکول پاک پتن کے طالب علم محمد فصیح نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں