ساہیوال، چار بیویوں کا خاوند قتل

132

ساہیوال(آن لائن) پولیس فتح شیر نے چار بیویوں کے خاوند مولاداد کے قتل کا مقدمہ پانچ ملزموں کے خلاف درج کرلیا ، تین گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح ایک بجے خانہ بدوش مولاداد کو چک 72/4 آر بستی سانول جھوک خانہ بدوشوں کی بستی میں مسلح افراد بابو شوکت ،اورنگزیب ، یوسف ، محمد یار اور غفور نے ایک مقدمہ کی پیروی کی رنجش پر پستولوں سے گولیاں مار کر قتل کرکے فرار ہوگئے ۔ ملزموں کی فائرنگ سے دو خواتین ممتاز بی بی اور نسیم بی بی بھی زخمی ہوگئی تھیں۔ دونوں زخمی خواتین کو ہسپتال داخل کرادیا ہے۔پولیس نے مقدمہ 148-324-302 اور 149 ت پ درج کرکے تین ملزموں بابو شوکت،محمد یار اور یوسف کو گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں