ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارش، گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا

71

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں تیسرے روز بھی طوفانی بارش، پنجاب کے زیریں علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ خبر کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح فجر کے وقت شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال اور پنجاب کے کم و بیش ٩٩ فیصد علاقوں میں طوفانی بارش جاری ہے جس سے زیریں علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے.

جس سے نکاسی آب کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔ ساہیوال میں جہاز گراؤنڈ، کوٹ خادم علی شاہ، غلہ منڈی، بیرون لاری اڈا ، ریلوے روڈ اور دسہرہ گراؤنڈ کی سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ ساہیوال سے کمشنر آفس کے مطابق ڈسپوزلز کی مدد سے سڑکوں سے پانی سیوریج میں منتقل کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک ہونے والی بارش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ساہیوال میں  میں دو روز میں 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئ ہے ۔بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے موجودہ سیوریج سسٹم دباؤ کا شکار ہے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ کمشنر ساہیوال نے شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلا نے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب جھال روڈ ساہیوال پر سیوریج کی پائپ لائن بیٹھنے سے پسپ کے زیر انتظام بنائی جانی والی سڑک بھی کئی جگہ سے بیٹھ گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں