ہوم ساہیوال ڈویژن چیچہ وطنی: فیس فریش کے برانڈ ایمبیسڈر کا کمپنی سے ڈیڑھ...

چیچہ وطنی: فیس فریش کے برانڈ ایمبیسڈر کا کمپنی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا غبن

11

چیچہ وطنی(این این آئی)حیات آباد چیچہ وطنی میں فیس فریش نامی کریم بنانے والئ شاہین کاسمیٹکس پرائیوٹ اینڈ کمپنی کے برینڈ ایمبیسیڈر رانا محمد آفاق کے خلاف ایک کروڑ 44لاکھ 98ہزار روپے کی نقدی خرد برد کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین کاسمیٹکس کمپنی چیچہ وطنی نے 10ستمبر 2024کو آڈٹ کرایا تو کمپنی کا بی اے رانا محمد آفاق کمپنی سٹور سے مارکیٹ میں مال فروخت کر کے کھاتہ جات میں ایک کروڑ 44لاکھ 98ہزار روپے غبن کا مرتکب پایا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے مینجر محمد اشرف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ 408ت پ درج کرلیا ہے ۔ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں