ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے مختلف علاقوں میں کل 9 ستمبر کو بوجہ مرمت اولڈ گرڈ اسٹیشن بجلی بند رہے گی۔ میپکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق راج پورہ، ڈسپنسری روڈ، غوثیہ کالونی، گلشن نور، بابا فرید پارک ، منٹگمری کالونی، نذیر ٹاؤن، عنایت الٰہی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کل 9 ستمبر کو صبح 8 بجے سے 2 بجے دوپہر بجلی منقطع رہے گی۔