ساہیوال(این این آئی) نوا حی چک 70 چا ر آر کے قریب سی سی ڈی پولیس اور مفرور امام مسجد مولوی مجاہد کاپستول شلوار میں چل جانے کے سبب مولوی مجاہد مردانہ قوت سے محروم ہو گیا ،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چو بارہ کے علاقہ میں امام مسجد مولوی مجاہد نے 9مارچ کو سات سالہ کمسن بچی طلبہ سے نا زیبا اور بد اخلاقی کی حرکات کرتے ہوئے ایک ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل کی جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس چو بارہ نے متاثرہ بچی کے ورثاء کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ377,377بی،اور292ت پ مقدمہ درج کر لیا تھا اورملزم مولو ی مجاہد مفرور ہو گیا جو لوکیشن ٹریس کر نے پر سی سی ڈی ساہیوال نے آموں کے باغ 70چار آر میں سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار ا تو ملزم مو لو ی مجا ہد نے پولیس کو دیکھ کر اپنی شلوار کے نیفا سے پستول نکالنے کے دوران چل گیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو کر گر گیا۔
پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن ملزم مردا نہ قوت سے محروم ہو چکا تھا۔تھانہ سی سی ڈی ساہیوال کے انسپکٹر وقاص احمد کی مدعیت میں مقدمہ 353،186ت پ اور 13اے دو اسلحہ آرڈیننس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔







