ساہیوال(این این آئی)حسین کالونی گلی نمبر 6غلہ منڈی میں ایک نابیناکی 45سالہ بیوی کو نامعلوم ملزم چھریاں مار کر قتل اور اس کے چار سالہ بیٹے کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے،زخمی بچے کو ہسپتال داخل کر ادیا گیا ۔واقعات کے مطابق حافظ محمد یاسین نابینا مسجد نماز پڑھنے کے لیے گیا ہوا تھاکہ اس دوران اس کی بیوی طاہرہ اور دو کمسن بچے گھر پر موجود تھے کہ نا معلوم ملزم گھر میں گھس گئے اور طاہرہ کو چھریاں مار کر قتل کر اور اس کے بیٹے طیب کو زخمی کرکے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ۔ تاہم طاہرہ کی موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا کہ ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت یارنجش پر قتل کیا گیا ۔پولیس کی ایک ٹیم موقع پر تفتیش کر رہی ہے ۔