چیچہ وطنی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ،5 ہزار 500 لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا

8

چیچہ وطنی(اے پی پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چیچہ وطنی میں بڑے پیمانے پر جعلی دودھ کی تیاری ناکام بناکر5 ہزار 500 لٹر جعلی دودھ تلف کردیا ۔600 لٹر کھلا آئل، 375 کلو وئے پاؤڈر، 16 لٹر کوکنگ آئل، خالی آئل ڈرمز بھی برآمد کیے۔جعلی دودھ فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے حکم پر کی گئی۔ کارروائی گاو شالا تحصیل چیچہ وطنی میں قائم جعلی ملک پوائنٹ پر کی گئی۔ فوڈ سیفٹی نے موقع سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی بھی برآمد کی۔ پاؤڈر اور آئل کی ملاوٹ کرکے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ دودھ نما سفید گاڑھا محلول ساہیوال اور چیچہ وطنی شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ضبط کیے گئے ملاوٹی اجزاء سے مزید ہزاروں لٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا۔ جعلی دودھ کا گھناؤنا کاروبار کرنے والے معاشرے کیلئے ناسور ہیں،جعل ساز مافیا کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں