چیچہ وطنی: بیٹا پیدا نہ ہونے پر باپ اور دادی نے نوزائیدہ بچی کو قتل کردیا

6

چیچہ وطنی(ایس این این) تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ حیات آباد میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر باپ اور دادی نے مل کر نوزائیدہ بچی کو قتل کر دیا ۔ مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اوکاڑہ کی شہناز کوثر کی بیٹی حنانور کی شادی حیات آباد کے عثمان سے ڈیڑھ سال قبل ہوئی ۔ چار یوم قبل بچی پیدا ہوئی۔ جس پر حنا نور کی ساس نے کہا کہ وہ بیٹا چاہتی تھی جس کی تائید اس کے بیٹے عثمان نے کی اور دونوں بچی کو لے گئے اور گلہ دبا کر قتل کردیا۔ پولیس تھا نہ سٹی چیچہ وطنی نے مقتولہ بچی کی نانی شہناز کوثر بی بی کی مدعیت میں ماں بیٹے عثمان کے خلاف مقدمہ 302 اور 34 ت پ درج کر لیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں