پٹرولنگ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو ڈاکوؤں نے گولی ماردی

10

ساہیوال (آن لائن) نواحی چک 65پانچ ایل کے قریب پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی۔ محمد ریاض کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔واقعات کے مطابق رات ساڑھے دس بجے پٹرولنگ پولیس چوکی چک92نو ایل سے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد محمد ریاض ہیڈ کانسٹیبل واپس اپنے چک65پانچ ایل موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن محمد ریاض نے موٹر سائیکل بھگا دی تو ڈاکوؤں نے رائفل سے فائرنگ کر کے محمد ریاض کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ 397, 394ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں