ساہیوال (اے پی پی۔) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سویرا حسن کی شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ساہیوال سویرا حسن نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کوٹ خادم علی شاہ، نورشاہ روڈ، جیل روڈ، جہاز گراؤنڈ کے علاقوں میں مختلف کریانہ شاپس، بیکریز اور ہوٹلز کا دورہ کیا۔ چیکنگ کے دوران 75 مائیکرون سے کم کے فروخت کئے جانے والے پولی تھین بیگز کو ضبط کر لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے د کانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔







